بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ 83 سال قبل سابق سوویت یونین، امریکہ اور برطانیہ کے رہنماؤں نے تہران میں سوویت یونین کے سفارت خانے کی عمارت میں حاضر ہو کر دوسری عالمی جنگ کے اہم ترین سفارتی واقعات میں سے ایک کو رقم کیا۔
تیسری قسط:
ٹرمپ ایسی تصاویر شائع کر کے دنیا کی تبدیلیوں کا رخ اور موجودہ حقیقتوں کو تبدیل نہیں کر سکتا، کیونکہ تمام رپورٹس ظاہر کرتی ہیں کہ امریکہ کا یک قطبی نظام فرسودہ ہو رہا ہے اور ایران کے خلاف جنگ نے اس عمل کو تیز کر دیا ہے۔
ایران کے خلاف جنگ کے بعد امریکی نظام کے خاتمے کا عمل تیز ہؤا
ماہرین اقرار اور تصدیق کرتے ہیں کہ امریکی بالادستی کے خاتمے کے عمل کو تیز کرنے کے اہم ترین عوامل میں سے ایک، ایران کے خلاف واشنگٹن اور تل ابیب کی لاحاصل اور تعطل پر منتج ہونے والی جنگ اور اس جنگ میں ٹرمپ کی اپنے اسٹراٹیجک اہداف کے حصول میں رسوا کن ناکامی ہے۔
ایران کے خلاف جنگ میں، امریکہ کی اپنے اہداف کے حصول میں ناکامی نے واشنگٹن کے فوجی اور اقتصادی اخراجات میں اضافہ کیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس ملک کی تسدیدی ساکھ (Deterrent Credibility) کو متاثر کر دیا ہے۔
کارنیگی انسٹیٹیوٹ (Carnegie Institute) کے محقق "عمرو حمزاوی" نے "ایران کے خلاف جنگ نے امریکی طاقت کی محدودیت کو آشکار کر دیا" کے عنوان سے ایک تجزیئے میں زور دیا کہ ایران کے خلاف جنگ بین الاقوامی تاریخ کا ایک اہم موڑ بن گئی ہے، کیونکہ اس نے نہ صرف فوجی طاقت کو مطلوبہ سیاسی نتائج میں تبدیل کرنے میں امریکہ کی فوجی برتری پر سوال اٹھایا ہے بلکہ اس ملک کی سیاسی اور علامتی حیثیت کو بھی متاثر کرکے رکھ دیا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ "امریکہ کو اپنی ساکھ بحال کرنے کے لئے کثیر قطبی دنیا کی حقیقت کو تسلیم کرنا ہوگا اور اب وہ یک قطبی بالادستی کے تسلسل پر انحصار نہیں کر سکتا۔"
ادھر لندن کے "چیتھم ہاؤس" تھنک ٹینک کے بین الاقوامی سلامتی پروگرام کی ڈائریکٹر "ماریون میسمر (Marion Mesmer)" نے بھی ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ کی صورتحال پر، اپنے جائزے میں، واضح کیا کہ "واشنگٹن کی فوجی کارروائی طاقت کا وہ مظاہرہ نہیں تھی جس کو ٹرمپ کو توقع تھی۔"
میسمر کے مطابق، "جنگ نے امریکہ کے گولہ بارود کے ذخائر ختم کر دیئے، میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں اس ملک کی صلاحیت کی محدودیت کو آشکار کیا اور واضح کیا کہ واشنگٹن کے پاس ڈرون حملوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سستے اور قابل توسیع دفاعی نظاموں کی قلت ہے۔"
میسمر نے زور دیا کہ "اس جنگ نے امریکہ کی سلامتی کی ضمانتوں کی ساکھ کو مجروح کرکے رکھ دیا اور اتحادیوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو نقصان پہنچایا؛ ایسا نقصان جس کی تلافی مشکل ہوگی۔ دوسرے الفاظ میں، واشنگٹن نہ صرف ایران پر اپنی طاقت کو سیاسی ارادے کے طور پر مسلط نہیں کر سکا بلکہ اس جنگ کے دوران اپنی تسدیدی ساکھ کا کچھ حصہ بھی کھو بیٹھا۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون کا ماخذ: روزنامہ "وطن امروز"
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ